میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے قواعد کی دھجیاں بکھیر دیں،پی آر اوسیکریٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات

سندھ حکومت نے قواعد کی دھجیاں بکھیر دیں،پی آر اوسیکریٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ حکومت نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیر دیں، پی آر او کو سیکریٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات کردیا، گریڈ 18 کا پی آر او تیمور خاصخیلی سیکریٹری کے عھدے پر براجمان، تیمور خاصخیلی کو سندھ حکومت نے مقرر کیا ہے، چیئرمین آغا سہیل، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے قواعد و ضوابط کی دہجیان بکھیر دیں ہیں، سندھ میں سرکاری نصاب کی پبلشنگ و ترسیل کیلئے قائم سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو میں پی آر او کو سیکریٹری کے عھدے پر بٹھا دیا گیا، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق سندھ حکومت نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کی سفارش پر گریڈ 18 کے ملازم اور بورڈ کے پی آر او تیمور خاصخیلی کو سیکریٹری بورڈ تعینات کردیا ہے، اس سے قبل تیمور خاصخیلی غیرقانونی طور پر ڈپٹی سیکریٹری کے عھدے پر براجمان تھا، قواعد و ضوابط کی مطابق سیکریٹری کے عھدے پر تعلیمی ماہر کو ہی مقرر کیا جا سکتا ہے لیکن سندھ حکومت نے تمام قواعد و ضوابط کو روندتے ہوئے چیئرمین آغا سہیل کی فرمائش پر پبلک رلیشن افسر کو سیکریٹری کے عھدے پر براجمان کردیا ہے،اس حوالے سے روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بورڈ جامشورو آغا سہیل غیرقانونی مقرری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تیمور خاصخیلی کی مقرری سندھ حکومت نے کی ہے اور وہ سابقہ سیکریٹری سے زیادہ باصلاحیت ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں