سیاسی قوتیں الیکشن کی ایک تاریخ پر متفق ہو جائیں گی، سراج الحق
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ”گوادر کو حق دو تحریک” کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی جھوٹے مقدمے میں قید کو 100دن مکمل ہونے پر ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ اور یکم مئی کو گوادر کے حقوق کے لیے ملک گیر مظاہروںکا اعلان کیا ہے۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے بلوچستان کے عوام کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ان کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھائے گی، گوادر حق دو تحریک سی پیک کے خلاف نہیں، نہ ہی ہدایت الرحمن بلوچ نے کبھی اس معاہدے کے خلاف بیان دیا ہے، وہ گوادر کے مقامی رہایشیوںاور مچھیروں کے لیے پینے کے لیے پانی، روزگا ر مانگ رہے ہیں اور منشیات فروشی کا خاتمہ اور علاقہ میں امن چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ خود یکم مئی کو گوادر میں احتجاج میں شرکت بھی کریں گے۔امیر جماعت نے جماعت اسلامی کی قومی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کا بھی عندیہ دیا اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ سیاسی قوتیں الیکشن کی ایک تاریخ پر متفق ہو جائیں گی۔ عید کے بعد ان کوششوں میں تیزی لائی جائے گی۔سراج الحق نے کہا کہ سیاسی لڑائی سے معاشی بحران خطرناک صورت حال اختیار کر چکا جس میں غریب سینڈوچ بن گیا ہے، اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ہر کسی سے سوال ہوتا ہے کہ آپ ایوان کی طرف ہیں یا عدالت کی طرف، سیاسی افراتفری ہی آئینی بحران کا پیش خیمہ ثابت ہوئی، ادارے اور ججز تقسیم، سیاست دان بجنگ ہیں۔امیر جماعت نے کہا کہ چند سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور سپریم کورٹ کی جمعرات کی پروسیڈنگز سے یہ تاثر بھی سامنے آیا کہ اعلیٰ عدلیہ کی بھی خواہش ہے کہ سیاست دان مسئلے کا حل نکالیں، مگر ظاہر ہے یہ مسئلہ اتنا سادہ نہیں کہ ایک طرف بٹن دبایا جائے اور دوسری طرف بلب روشن ہو جائے