میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
75 سال سے اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے ساتھ زیادتی کی، مفتاح اسماعیل

75 سال سے اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے ساتھ زیادتی کی، مفتاح اسماعیل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 75 سال سے برسراقتدار اشرافیہ نے عوام کے ساتھ زیادتی کی۔غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی برابری کے دیگر ممالک سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ اگر ہماری سمت غلط ہے تو یہ سمت بدلنا ہوگی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کوئی رکن اسمبلی اس پر بات نہیں کرتا ۔ پاکستان میں سیاست اقتدار کی جنگ ہوگئی ہے۔ ہمارے سیاسی لیڈران کے بیانات سنیں تو وہ ایک دوسرے پر طعنے کس رہے ہوتے ہیں کہ میں اسے جیل میں ڈال دوں گا اور وہ اس کو جیل میں ڈال دے گا یہی باتیں کررہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بات کس سیاسی پارٹی نے کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں