میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت قانون سازی کو چند لوگوں کی خواہش کے تابع نہ کرے، فواد چوہدری

حکومت قانون سازی کو چند لوگوں کی خواہش کے تابع نہ کرے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
هفته, ۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت قانون سازی کو چند لوگوں کی خواہش کے تابع نہ کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے صدر کے اختیارات میں کمی احمقانہ قانون سازی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ سانس لیں، سوچیں اور اپنی سیاست میں ترمیم کریں۔انہوںنے کہاکہ ایسی جلدی میں ترامیم کوئی نہیں مانے گا۔دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی موقف کے مطابق معیشت اور سیکیورٹی حالات اتنے خراب ہیں کہ انتخابات تک ممکن نہیں۔انہوںنے کہاکہ ایسے موقف کے بعد وزیر اعظم کو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ خوش آئند ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں خود کو سیکیورٹی معاملات تک محدود رکھا، حکومتی سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں