میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کے پانچ بڑے آپس میں بات کرنے کو تیار نہیں ہیں، گورنر سندھ

ملک کے پانچ بڑے آپس میں بات کرنے کو تیار نہیں ہیں، گورنر سندھ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ اس وقت ملک کے پانچ بڑے آپس میں بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہاکہ ملک کو بچانا ہے تو تمام اسٹیک ہولڈرز اور ملک کے بڑوں کو آپس میں بیٹھنا اور بات کرنا ہوگی لیکن افسوس ہے کہ اس وقت ملک کے پانچ بڑے آپس میں بات کرنے کو تیار نہیں ہیں اور جب ایسے حالات ہوں تو ملک میں کوئی بھی سانحہ ہوسکتا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے اندر سیاسی بحران ہے۔ بے روزگاری عروج پر ہے، لوگ ایک کھجور کے ساتھ روزہ افطار کرنے پر مجبور ہیں جب کہ ایک ہزار کے لیے ایک درجن لوگ اپنی جانوں سے گئے۔ یہ وقت معیشت اور سیاسی حالات کو بہتر بنانے کا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر تنقید ہوتی ہے لیکن اسکی پرواہ نہیں کرتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں