چینی باشندوں،حساس مقامات کی سیکیورٹی فول پروف بنا نے کی ہدایت
شیئر کریں
(رپورٹر سجاد کھوکھر)چائنی باشندوں سمیت حساس مقامات کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائےSSP سٹی،اشتہاری و پیشہ ور عناصر کو گرفتار کرنے اور جرائم پر قابو پانے کے لیئے حکمت عملی پر غور دورانِ اسنیپ چیکنگ پولیس پارٹیز کو الرٹ رہنے اور مشتبہ افراد کے کوائف چیک کیئے جائیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی میں مردم شماری حساس مقامات کی سیکیورٹی حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر فوری عملدرآمد کروانے پر ایس ایس پی سٹی نے ضلعی پولیس آفس میں ضلع بھر کے افسران کو طلب کر کے احکامات سے اگاہ کیا دورانِ میٹنگ چائنی باشندوں ،حساس مقامات سمیت مفرور اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری گٹکا ماوا ،منشیات کا دھندہ اور اسلحہ کی نمائش کی روک تھام کے لیئے خصوصی فیصلہ کیا گیا میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کو یقینی بنایا مردم شماری میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے مردم شماری میں شریک تمام ٹیموں کے ساتھ پولیس آفیشلز کو تعینات کیا جائے نارکوٹکس, گٹکا/ماوا اور آتشی اسلحہ کی نمائش پر ایس ایچ اوز نے بریفنگ دی اور ایس ایس پی سٹی نے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیئے تمام افسران و جوانوں کو بذریعہ رول کال ضروری احکامات, الرٹ و ہوشیار رہ کر ڈیوٹی کرنے اور SOP’s پر مکمل عملدرآمد کرانے کے احکامات بھی دیئے بازاروں کی سیکیورٹی کو بہتر کیا جائے اور بازاروں میں کیمپس لگائے جائیں تاکہ بازاروں میں پیش آنے والے مسائل کو فوری حل کیا جائے دوران افطاری اردگرد مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے احکامات پر عملدرآمد نہ کروانے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔