میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیول ایڈجسٹمنٹ، کراچی سے 4 ارب 30 کروڑ اضافی بٹورنے کا منصوبہ

فیول ایڈجسٹمنٹ، کراچی سے 4 ارب 30 کروڑ اضافی بٹورنے کا منصوبہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، کراچی کے صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے مارے کراچی کے شہریوں پرمزید بوجھ ڈالا جائے گا اور ان کی جیبوں سے مزید 4 ارب 30 کروڑ روپے کی اضافی رقم نکلوائی جائے گی، کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی ہے۔کراچی کے بجلی صارفین کو اگست میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔کے الیکٹرک کے ایسے صارفین جو لائف لائن کی کیٹیگری میں آتے ہیں ان پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔نیپرا کے حکام نے بتایا کہ کیالیکٹرک نے اپنے وسائل سے 24 روپے 90 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کی، وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 11 روپے 56 پیسے فی یونٹ رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں