میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے اندرآئینی ،سیاسی حقوق معطل ہیں، فواد چودھری

پاکستان کے اندرآئینی ،سیاسی حقوق معطل ہیں، فواد چودھری

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ اپیل کرتا ہوں عدلیہ کسی قسم کے دباؤ میں نہ آئے، پوری قوم اس وقت سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، آپ پاکستان کے آئین کا تحفظ کریں، قوم سپریم کورٹ سے توقع کر رہی ہے کہ وہ حقوق واپس دلوائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز والی سہولت اور کسی کو میسر نہیں، حالات سب کے سامنے ہیں، جبر سے عوام کا گلا دبایا جا رہا ہے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری لگائی گئی، سندھ سے آنے والوں کو زمان پارک جانے کی اجازت نہیں، یہ حکومت عمران خان سے خوفزدہ ہے، یہ دوبارہ غریب کارکنوں کی شہادتیں چاہتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج کی ریلی کو ملتوی کر دیا ہے اور ریلی کو کل پر لے گئے ہیں، پاکستان کے اندر آئینی اور سیاسی حقوق معطل ہیں، ان کے ہوتے ہوئے سیاست نہیں ہو سکتی، یہ لوگ وہ ہیں جو اس وقت پی ڈی ایم اور ن لیگ کی سیاسی لاش پر نوحے پڑھ رہے ہیں، ن لیگ کی سیاسی لاش کا اس وقت کوئی مستقبل نہیں۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے پاکستان خوشحال نہیں ہوسکتا، عوام اور خواص میں فاصلے بہت بڑھ چکے ہیں، اگر نظرثانی نہ کی گئی تو معاشی، سیاسی اورآئینی بحران بہت بڑھ جائے گا، لاہور ہائیکورٹ بند ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کی پٹیشن وصول نہ ہو سکی ہم درخواست دینے آئے تھے، ہائیکورٹ کے گیٹ پر تالے لگے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں