میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں نے عمران خان کو مکمل صادق و امین قرار نہیں دیا تھا، ثاقب نثار

میں نے عمران خان کو مکمل صادق و امین قرار نہیں دیا تھا، ثاقب نثار

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا واٹس اپ ہیک ہوگیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز سے وٹس اپ ہیک ہے ابھی تک ریکور نہیں ہوا، خدشہ ہے میرے موبائل ڈیٹا کو توڑ مروڑ کر کسی خاص مقصد کیلیے استعمال کیا جاسکتا ہے، تاہم ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہوگی۔ثاقب نثار نے کہا کہ اس سے قبل بھی میری مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر ایک آڈیو بنائی گئی تھی، پھر ایک چینل نے 6 گھنٹوں میں ہی ثابت کردیا تھا کہ وہ ایک فیک آڈیو ہے، کسی کی نجی زندگی میں مداخلت چوری کے زمرے میں آتا ہے، حالیہ ایک آڈیو سن کر میں نے بھی یقین کرلیا تھا کہ وہ اصلی ہے، جب رابطہ ہوا تو پتہ چلا کہ آڈیو فیک اور ٹیمپرٹ ہوئی تھی۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ جو شخص آج عدالتوں پر حملہ آور ہے وہ ایک وقت میں عدالتوں کا پسندیدہ رہا ہے، صرف ایک مقدمہ کے علاوہ اسے ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ہی ملتا رہا ہے، آج کل عدالتی فیصلوں پر وہ بات کر رہے ہیں جنہیں قانون کی زیر زبر معلوم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کا حل الیکشن میں ہے، 2018 میں بھی الیکشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں جسے ناکام بنایا تھا، جسکا سب سے بڑا گواہ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب ہے، طاقت ور لوگ ملک کا فیصلہ نہیں کر سکتے، ماضی میں ملک کے فیصلے مؤکلوں اور پیروں کے ذریعے ہوتے رہے، ایسے فیصلوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں