ڈی جی ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) ڈی جی ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو کے قابل ضمانت وارنٹ جاری، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے وارنٹ جاری کئے، ڈی جی ہدایت اللہ چھجڑو کو 7 مارچ کو عدالت پیش ہونے کیلئے پابند کیا جائے، ایس ایس پی کو لیٹر، عدالت نے حنیف گبول کی درخواست کی سماعت کے دوران وارنٹ جاری کئے، تفصیلات کے مطابق سکھر کے رہائشی محمد حنیف گبول نے سندھ ہائی کورٹ سکھر میں محکمہ ایگریکلچر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں2018میں پٹیشن دائر کی تھی جس پر ڈبل بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ہیں، عدالت نے ایس ایس پی حیدرآباد کو ہدایت دی ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو 7 مارچ کو عدالت میں 50 ہزار کے مچلکوں سمیت پیش ہوں، پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔