میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلوکار سونونگم پر ممبئی میں کنسرٹ کے دوران حملہ

گلوکار سونونگم پر ممبئی میں کنسرٹ کے دوران حملہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت کے مشہور گلوکار سونو نگم پر ممبئی میں ایک کنسرٹ کے دوران حملہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں جاری کنسرٹ کے دوران سونو نگم پر حملہ شِو سینا پارٹی کے ایم ایل اے کے بیٹے اور بھتیجے کی جانب سے کیا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاسی پارٹی کے ایم ایل اے پرکاش کے بیٹے نے کنسرٹ کے بعد سونو نگم کے ساتھ سیلفی لینا چاہی تاہم گلوکار کے گارڈز کی جانب سے اسے روک دیا گیا جس پر طیش میں آکر ایم ایل اے کے بیٹے اور بھتیجے نے سونو نگم ان کے بھائی اور باڈی گارڈز پر حملہ کردیا اور انہیں اسٹیج سے نیچے پھینک دیا۔اس دوران گلوکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے تاہم ان کے بھائی اور گارڈز شدید زخمی ہوگئے جسکے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔گلوکار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’مجھے دھکا دیا گیا جس سے میں سیڑھیوں پر گر پڑا، ربانی خان مجھے بچانے آئے تو انہیں بھی پیچھے سے دھکیل کر اسٹیج سے پھینک دیا گیا وہ مر بھی سکتے تھے‘۔گلوکار نے مزید کہا کہ ’میں نے اِن لوگوں کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ کسی کو زبردستی سیلفی لینے پر مجبور نہیں کرسکتے‘۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں