میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پوری سیاست نوازشریف کے گرد گھوم رہی ہے، مریم نواز

پوری سیاست نوازشریف کے گرد گھوم رہی ہے، مریم نواز

منتظم
اتوار, ۳۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ کیسی نا اہلی ہے کہ ملک کی ساری سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جمہوری لیڈر نہ صرف عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں بلکہ ان کے حقوق بھی واپس دلواتے ہیں اور نواز شریف کا یہی خوف سازشیوں اور مخالفین کو دن رات کھائے جا رہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ یہ کیسی نا اہلی ہے کہ ملک کی ساری سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے جبکہ نواز شریف کے خوف سے اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسی نااہلی ہے کہ ایک دوسرے کا چہرہ نہ دیکھنے والے مخالفین کو بھی اکٹھا بیٹھنا پڑ رہا ہے، عمران خان چار سال سے رو رہا ہے اور جیسے جیسے (ن) لیگ اور نواز شریف آگے بڑھیں گے ان کا رونا تیز ہوتا جائیگا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف بار بار کیس چلتا ہے لیکن اس نااہلی سے نوازشریف مزید مضبوط ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں