اب چاہے قطر ، دبئی یا سعودی عرب جائیں کوئی این آر او نہیں ملے گا ‘ شیخ رشید
منتظم
اتوار, ۳۱ دسمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
لاہور (بیورو رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب چاہے قطر ، دبئی یا سعودی عرب جائیں کوئی این آر او نہیں ملے گا ، شریف خاندان کی سیاست ختم ہو چکی ہے ،عمران خان سے کہا ہے ملکی دفاع کے لئے سخت فیصلے کریں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے اصل سازشی نواز شریف ہیں اور یہ تاثر دے رہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں این آر او کے لئے گئے ہیں لیکن کوئی این آر او کی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم بھی بدل چکی ہے ، نواز شریف اور اسکے خاندان کی سیاست ختم ہو چکی ہے ، جہاں مرضی چلے جائیں قطر چلے جائیں ، دبئی چلے جائیں یا سعودی عرب چلے جائیں انشاء اللہ تعالیٰ ان کے دن گنے جا چکے ہیںاور اب کوئی این آر او نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بھی کہا ہے ملکی دفاع کے لئے سخت فیصلے کریں ۔