بلدیہ عظمیٰ کراچی، ٹینڈر مافیا کے بڑے گھپلوں پر عدالت کا نوٹس
شیئر کریں
( رپورٹ جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمی کراچی میں ٹینڈرز مافیا کیلے شکنجہ تیار ٹینڈرز میں بڑے پیمانے پر گھپلوں پر سندھ ھائی کورٹ نے نوٹس جاری کردیا واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل میئر سمیت سندھ حکومت کو معاملات پر نوٹس لینے کا کہہ چکیں ہیں سندھ ہائی کورٹ میں میئر کراچی سمیت ڈی جی سی آر سی ٹینڈرز، ایم ڈی سندھ پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی، مختلف ٹھیکیدار و کمپنیوں کو طلب اور رپورٹس و ریکارڈ مانگ لیا پارکس فنڈز میں گھپلے اور سسٹم مافیا کے خلاف سوٹ نمبر 784/2024 میسرز کامران انٹرپرائززکی درخواست پر 25نومبر کو تمام فریقین کوذاتی حیثیت یا وکیل کے زریعے طلب کیا گیا ہے واضح رہے کہ پارکس کے ٹینڈرز کے گھپلوں پر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی احتجاج کیا تھا جس میں سسٹم افسران کی مداخلت سمیت خلاف ضابطہ ٹھیکوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ایسی ہی شکایات پروجیکٹ ڈائریکٹر ترقیات لوکل گورنمنٹ جو میگا پروجیکٹس کے ٹینڈرز ایوارڈ کر رہے ہیں ان کے متعلق بھی ملی تھیں۔ میئر کراچی نے اس معاملے پر سیاسی دباؤ کے سبب خاموشی اختیار کرلی تھی نیز کونسل نے بھی چپ سادھ لی تھی مگر اب گڑبڑ گھٹالے اور ان کے پس منظر میں موجود کھلاڑیوں کی نقاب کشائی عدالت کے زریعے رونما کی جائیگی جس میں کرپشن، اقرباء پروری اور سسٹم مافیا سے متعلق ہوشرباء انکشافات منظر عام پر آنے کی توقعات ہیں دوسری طرف کے ایم سی کا محکمہ قانون محض وقت گزاری یا تاخیری حربوں تک محدود نظر آتا ہے جبکہ کمزور شوہدات و ناقص معلومات کے سبب کے ایم سی کرپشن کے اس معاملے پر صحیح طور پر دفاع نا کرسکی علاؤہ ازیں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی وارننگ کو نظر انداز کرکے احمقانہ حرکت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق میئر نیوٹرل رہ کر ان کرداروں کا دفاع نہیں کرنا چاہتے جو اس مذموم عمل میں شامل ہیں۔ جبکہ جنید اللہ صدیقی میئر کراچی کے قریبی عزیز ہیں اور گریڈ 18ہونے کے باوجود گریڈ 20 کے مزے لے رہیں ہیں معاملہ عدالت کی دھلیز پر ہے فیصلہ آنے پر صورتحال واضح ہوگی۔