میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شبلی فراز کا گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

شبلی فراز کا گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔شبلی فراز نے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی ایف آئی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شبلی فراز کے خلاف بے شمار من گھڑت اور جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں، پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 100 سے زائد مقدمات بنائے گئے ہیں۔شبلی فراز نے درخواست میں استدعا کی کہ کسی بھی معلوم اور نامعلوم مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے ، کسی بھی مقدمے میں گرفتاری عدالت کی اجازت سے مشروط کی جائے ۔استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے ، درخواست گزار سے متعلق تمام مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں