سندھ میں دس سال تک سیلاب سے نمٹنے کیلئے سوا 8 کھرب روپے مختص
شیئر کریں
سندھ میں آئندہ دس سال کے دوران ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے آٹھ کھرب چوبیس ارب روپے مختص کردیے گئے ۔ شہروں میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے منصوبے دو مرحلوں میں بنائیں جائیں گے ۔ محکمہ بین الصوبائی رابطہ نے محکمہ آبپاشی کو سمری ارسال کردی ہے ۔ سمری کے مطابق پہلے مرحلے میں دو ہزار چوبیس سے دو ہزار انتیس تک ایک سو ستر سب پروجیکٹس پر ایک سو چورانوے ارب روپے خرچ ہوں گے ۔ جب کہ دوسرے مرحلے میں دو ہزار انتیس سے دو ہزار چونتیس تک دو سو پانچ سب پروجیکٹس پر چھ سو تیس ارب روپے خرچ ہوں گے ۔ مالی مشکلات کے پیش نظر وفاقی حکومت صرف ستتر ارب روپے دے گی۔ بقیہ رقم صوبائی حکومتیں اپنی وسائل سے اد کریں گی۔ حکومت سندھ اس معاملہ پر مشترکہ مفادات کی کونسل میں اپنی رائے پیش کرے گی۔ ان اقدامات سے شہروں میں بارشوں کے پانی کی جلد نکاسی ہوگی اور سیلاب والی صورتحال نہیں ہوگی۔