میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش، حماس کی شدید مزاحمت

اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش، حماس کی شدید مزاحمت

جرات ڈیسک
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسرائیلی ٹینک غزہ کے مضافات پر جمع ہوگئے اور چاروں جانب سے شہر میں داخل ہوکر کسی بڑے حملے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم حماس کے جانبازوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں برّی کارروائیوں کی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش شروع کر دی۔ مضافاتی علاقوں اسرائیل فوج کے درجنوں ٹینک پہنچ گئے اور ایک ساتھ غزہ پر چڑھائی کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔ حماس کی سخت مزاحمت کے باعث تاحال اسرائیلی ٹینک غزہ شہر میں داخل نہیں ہوسکے اور ان کی پیش قدمی رک گئی ہے۔ حماس کے جانباز سامان جنگ کی قلت اور 24 روز سے جاری بمباری کے باوجود مستعد کھڑے ہیں۔ اسرائیل نے تاحال غزہ کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔ بجلی، پانی اور خواراک کی فراہمی معطل ہے۔ ایندھن کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال میں جنریٹرز بند ہو گئے اور ہزاروں طبی مراکز بند ہوگئے۔ مصر اور اقوام متحدہ کے دباؤ پر رفح کراسنگ بارڈر کو کھول دیا گیا اور 33 امدادی سامان سے لدے 33 ٹرک غزہ پہنچ گئے اس طرح غزہ میں آنے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد 117 ہو گئی تاہم یہ امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے دانے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے مغربی کنارے میں بھی اسرائیل نے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں 112 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد 8 ہزار 5 ہوگئی اور 1,400 سے زائد اسرائیلی مارے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں