میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بھارت میچ، احمد آباد شہر نو ڈرون زون قرار

پاک بھارت میچ، احمد آباد شہر نو ڈرون زون قرار

جرات ڈیسک
هفته, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

احمد آباد میں پاک بھارت کے دور ان سکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کو ”نو ڈرون زون” قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد پولیس نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران شہر ‘کو ‘نو ڈرون زون’ ‘قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ احمد آباد پولیس کی جانب سے شہر پر ڈرون کے اڑانے کے ساتھ ہاٹ بلون اور جنگی جہاز اڑانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ پابندی سکیورٹی کے پیش نظر لگائی گئی ہے کیونکہ دہشتگرد تنظیمیں یا سماج دشمن عناصر میچ کے دوران چھوٹے طیاروں یا ڈرونز کا استعمال کرکے کرکٹرز اور تماشائیوں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں پولیس، سکیورٹی ایجنسیوں، گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن اور بی سی سی آئی کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب احمد آباد پولیس نے پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹ کی چھپائی اور فروخت کرنے والے 4 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں