نواسی بغیر شادی بچہ پیدا کر لے تو مجھے مسئلہ نہیں، جیا بچن
شیئر کریں
بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے کہا ہے کہ اگر ان کی نواسی ناویا شادی کیے بغیر بھی بچہ پیدا کریں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔ اپنی نواسی ناویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ شو ”واٹ دا ہیل ناویا” میں جیا بچن نے کئی انکشافات کیے۔ جیا بچن نے کہا کہ رشتے کو دیرپا بنانے کیلئے ذہنی ہم آہنگی اور جسمانی کشش بہت اہم ہوتی ہے، میرے خیال میں آپ کو اپنے بہترین دوست سے شادی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات پر کوئی مسئلہ نہیں اگر (ناویا) بغیر شادی کے بھی بچہ پیدا کرلیں۔ ہم اپنے زمانے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے اور آج بھی شاید لوگوں کو یہ بات قابل اعتراض لگتی ہو لیکن میری نظر میں ان کا ایسا سمجھنا غلط ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کی آئیکونک جوڑی امیتابھ بچن اور جیا بچن اگلے سال اپنی شادی کی 50 ویں سالگرہ منائیں گے۔ جیا بچن اپنی اگلی فلم” راکی اور رانی کی پریم کہانی” میں نظر آئیں گی جو 2023 میں ریلیز ہوگی، فلم کے ہدایت کار کرن جوہر ہیں جبکہ رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر اور شبانہ اعظمی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔