میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا زمینوں کی لیز کی مد میں ریکوری کا فیصلہ

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا زمینوں کی لیز کی مد میں ریکوری کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے زمینوں کی لیز کی مد میں ریکوری کا فیصلہ کرلیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق پہلے مرحلے میں لانڈھی بھینس کالونی سے لیز کی مد میں ریکوری کی جائے گی۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ڈائریکٹر لینڈ نے بریفنگ میں بتایا لانڈھی کیٹل کالونی کا رقبہ سات سو باون ایکڑ ہے۔ میئر کراچی نے کہا دوہزار نو کی قرارداد کے مطابق فی گز تین سو پچاس روپے ریکوری کے چالان جاری ہونا تھے۔ چودہ سال بعد اب نئے ریٹس کا اطلاق ہوگا۔ زمینوں کی لیز سے حاصل رقم شہر کی بہتری پر خرچ ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں