مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے ،آرمی چیف
ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ اگست ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قو م کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دنیا کیلئے پیغام ہے،مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے ۔ جمعہ کو کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ،دورے کے دوران آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دنیا کیلئے پیغام ہے ۔