میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی بلدیاتی انتخابات، تین سیاسی جماعتوں کے کیمپس نذر آتش

کراچی بلدیاتی انتخابات، تین سیاسی جماعتوں کے کیمپس نذر آتش

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

لانڈھی نمبر 6، یو سی 3 کے وارڈ 4 میں تین سیاسی جماعتوں کے کیمپس نذر آتش کر دیے گئے۔ آتشزدگی کے واقعے پر سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ لانڈھی نمبر 6 میں رات گئے نامعلوم افراد نے کیمپس میں آگ لگائی جس کے بعد لانڈھی نمبر 6 میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کھلے آسمان تلے کیمپس لگا لیے۔ دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کیلئے صبح کیمپس میں موجود افراد نے آگ لگائی، آگ نے کیمپ میں موجود سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں