میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
’’را‘‘ افغانستان سے دراندازی کررہی ہے‘ سی پیک کیخلاف سازشیں خاک میں ملادینگے‘ جنرل زبیر

’’را‘‘ افغانستان سے دراندازی کررہی ہے‘ سی پیک کیخلاف سازشیں خاک میں ملادینگے‘ جنرل زبیر

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہاہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان اور دیگر علاقوں سے پاکستان بھر اور بالخصوص بلوچستان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ٗپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف را کی سازشوں سے بھی واقف ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے ٗ افغانستان میں استحکام، سلامتی اور سیکیورٹی قائم ہونا پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے انتہائی ضروری ہے ٗافغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کی دو طرفہ اور کثیرجہتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی ٗمقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر تشویش ہے ٗمربوط اجتماعی کوششوں کے ذریعے تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے پْرعزم ہیں۔بحریہ افسران کی 107 ویں مڈ شپ مین اور 16 ویں شارٹ سروس کمیشن کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے خلاف را کی سازشوں سے بھی واقف ہیں جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ملک میں بے چینی اورعدم استحکام پیدا کرکے اربوں ڈالر مالیت کے سی پیک منصوبے کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کی شاندار تاریخ ہے اور ہمارے سیکیورٹی دفاعی آپریشنز، میری ٹائم کاؤنٹر ٹیرارزم، اینٹی پائریشن آپریشنز میں مزید بہتری آئی ہے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہاکہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے افغانستان میں استحکام سلامتی اور سیکیورٹی قائم ہونا پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی ضروری ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کی دو طرفہ اور کثیرالجہتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارتی خفیہ ایجنسیرا اور دیگر دشمن ایجنسیوں کے کردار سے واقف ہیںرا اور دیگر ایجنسیاں افغانستان میں بیٹھ کر آپریٹ کر رہی ہیںپاک فوج غیر سیاسی عناصر کیخلاف کمر بستہ ہے دشمن اپنی سازشوں کے ذریعے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانا چاہتا ہے را بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے افغانستان میں امن خطے کی سلامتی کیلئے ضروری ہیجنرل زبیر محمود حیات نے کہا آپریشن ردالفساد صرف ایک مہم نہیں آپریشن کا مقصد دشمن کے سہولت کاروںکا خاتمہ ہے اورضرب عضب دہشت گردی کیخلاف قوم کی مشترکہ کوشش ہے اوررا سمیت مختلف ایجنسیوںکی حرکت سے آگاہ ہیںانہوں نے کہا بحریہ نے سی پیک کی حفاظت کیلئے فورس تشکیل دیدی ہے اورپاکستان کی ترقی گوادر بندرگاہ انتہائی اہم ہیقوم سمندری حدود کے محافظوں پر فخر کرتی ہے پاک بحریہ کی تاریخ قابل فخر ہے بعد ازاں پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 107ویں مڈشپ مین اور 16 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس پریڈکا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات تھیتقریب میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے پاکستان نیول اکیڈمی میں 100افسران پاسنگ آئوٹ ہوئے جن میں برادر زاسلامی بحرین قطر اورسعودی عرب کے 28افسران بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں