میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارشوں سے فصلوں کو نقصان، کراچی میں سبزی کی قیمتیں آسمان پر جاپہنچیں

بارشوں سے فصلوں کو نقصان، کراچی میں سبزی کی قیمتیں آسمان پر جاپہنچیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک میں بارشوں سے ہونے والی تباہی کے اثرات مہنگائی کی صورت میں بھی سامنے آنے لگی ،بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا اور سبزی کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی کی مارکیٹوں میں ان دنوں پیاز کی قیمت 120 روپے کلو ہے اور دھنیے کی گٹھی 40 روپے کی ہوگئی ہے۔شہر میں لوکی 120 بیس روپے کلو، بند گوبھی 150 روپے کلو جب کہ ٹماٹر چند روز قبل 320 روپے کلو میں فروخت ہورہا تھا تاہم ٹماٹر کی قیمت کم ہوکر 100 سے 150 روپے کلو تک ہوگئی ہے۔اسی طرح بینگن 120 روپے کلو اور آلو 50 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔دوسری جانب نیو سبزی منڈی میں بارش نے تباہی مچادی، لاکھوں روپے کا مال بارش کی نظر ہونے سے تاجروں کو شدید نقصان ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی نیو سبزی منڈی ہائی وے میں بارش کے بعد تباہ کاریاں جاری ہے ، منڈی کچرہ منڈی بن گئی جبکہ کئی کئی فٹ کیچڑ جمع اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔ہول سیل فروٹ ویجی ٹیبل منڈی میں لاکھوں روپے کا مال بارش پانی اور کیچڑ کے نظر ہوگیا ، منڈی انتظامیہ کی جانب سے غفلت اور لاپرواہی سے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔سبزی و فروٹ منڈی میں نکاسی آب اور سیوریج نظام چوک ہونے کی وجہ سے اندرونی سڑکیں کھنڈر بن گئی، کیچڑ اور سیوریج کے پانی کے کھڑے رہنے سے سبزیاں اور پھل کا مال کچرے کی نظر ہوگیا۔کھانے پینے کے مال پر جانور اور حشرات الارض گھوم رہے ہیں، جس کے بعد نیو سبزی منڈی کچرے کا ڈھیر بیماریوں کہ آماجگاہ بن گئی۔تاجر سبزی منڈی رحیم خان نے بتایا کہ بارش کے بعد سبزی منڈی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر جمع ہو گئے اور سیوریج کے پانی سے کچی سڑکوں مزید گھڑے بن گئے ہیں۔کیچڑ اور کچرے کی وجہ سے سخت بد بو اور مکھیوں مچھروں کی یلغار ہے، کیچڑ سے بھری سڑکیں سبزی اور پھلوں کی گاڑیوں اور ٹرکوں کہ آمدورفت میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں