میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نہ کھپے میاں صاحب نہ کھپے،بلاول بھٹو کا نیا نعرہ

نہ کھپے میاں صاحب نہ کھپے،بلاول بھٹو کا نیا نعرہ

ویب ڈیسک
هفته, ۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ’ نہ کھپے میاں صاحب نہ کھپے ‘ کا نعرہ لگادیا۔شکار پور میں پیپلزپارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے،ہم نے ملک کی ترقی کیلئے معاشی معاہدہ تیار کیا ہے،ہم ایک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، عوام جانتے ہیں ملک اس وقت مشکلات کا شکار ہے،عوام چاہتے ہیں ایسی حکومت بنے جو روزگار دے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت میں آکر بھٹو کے مشن کو پورا کریں گے،سیلاب متاثرین کا مطالبہ تھا انہیں گھر بناکر دیں،بطور وزیر خارجہ پوری دنیا سے پیسہ اکٹھا کرکے 20 لاکھ گھر بنائے،پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،سندھ میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کو بھرپور جواب دیں،سازش کو نہیں مانتے ، ہم کہتے ہیں نہ کھپے میاں صاحب نہ کھپے۔سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ تخت لاہور کی لڑائی کا بوجھ عوام اٹھارہے ہیں،ملک بھر میں 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی،عوام مجھے اکثریت دلائیں ، آپ کے مسائل آسانی سے حل کروں گا، ہمارے مخالف عوام کو مذہب، فرقے کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں،پیپلزپارٹی کے مخالف عوام کو لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں