میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لوئر دیر نماز جنازہ میں فائرنگ ،10افراد جاں بحق متعدد زخمی

لوئر دیر نماز جنازہ میں فائرنگ ،10افراد جاں بحق متعدد زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

لوئر دیر کے نواحی گائوں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او دیر لوئر کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،بعض کی حالت تشویشناک ہے ، فریقین کے درمیان جنگل کا تنازعہ تھا اور جنازے میں آمنا سامنا ہوتے ہی دونوں گروپوں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے واقعے کے بعد دیر بالا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں شہزاد، فاروق اور عثمان شامل ہیں ۔ڈی ایس پی عبدالسلام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے متنی کے علاقے گلزار چوک کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں