میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی کاہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا ،تحریک عدم اعتماد پر بحث کی جائیگی

قومی اسمبلی کاہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا ،تحریک عدم اعتماد پر بحث کی جائیگی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی ہنگامہ خیز اجلاس (آج)جمعرات کو دوبارہ ہوگا جس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کی جائیگی ۔ ذرائع ک مطابق اجلا س اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت (آج)جمعرات کی شام چار بجے شروع ہوگا جس میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز ہوگا ۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھا جائیگا۔خیال رہے کہ پیر کو قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا تھا جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کردیا تھا اورکہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 مارچ کو ہوگی۔ یاد رہے کہ قواعد کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر تین دن سے پہلے ووٹنگ نہیں ہوسکتی، اس پر تین دن کے بعد اور 7 دن کے اندر ووٹنگ کرانا لازمی ہے۔ادھر حکومت کے اتحادی ایم کیوایم ، بلوچستان عوامی پارٹی اور شاہ زین بگٹی نے متحدہ اپوزیشن کی باقاعدہ حمایت کااعلان کر دیا ہے جس کے باعث متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ۔مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم اور بی اے پی کی وجہ سے ہماری تعداد 175 ہوگئی ہے جبکہ کامیابی کیلئے ہمیں 172 چاہئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں