میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت کی اعظم سواتی کو کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت

متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت کی اعظم سواتی کو کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت

جرات ڈیسک
منگل, ۳۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کو کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسپیشل جج سینٹرل جج اعظم خان نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی۔ اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ اس عدالت کا امتحان ہے میں نہ ملک کا اور نہ قانون کا مجرم ہوں جب چیف جسٹس مجھے انصاف نہیں دے سکتے تو کیا ہوگا؟ لوگوں کا عدلیہ سے اعتبار اٹھ رہا ہے، کچھ لوگ ہیں جوآج انصاف کر رہے ہیں۔ جج اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ انشاء اللہ انصاف ہی ہو گا۔ علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اعظم سواتی کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے، ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقول اعظم سواتی کوملنا ان کا قانونی حق ہے الزام معلوم ہو گا تو اعظم سواتی دفاع کریں گے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں