میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں انتخابات 15 جنوری کو ہی کرائے جائیں، سعید غنی

کراچی میں انتخابات 15 جنوری کو ہی کرائے جائیں، سعید غنی

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ووزیر محنت سندھ سعید غنی نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی کروانے کے لئے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی ہے۔ اپنے جاری ایک بیان میں کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بار بار التوا سے کراچی کے شہریوں اور پارٹی کے کارکنوں میں شدید مایوسی پیدا ہورہی ہے اور اگر بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو نہ ہوئے تو شہریوں کو ایک بار پھر شدید مایوسی کا سامنا ہوگا۔ سعید غنی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن کو مزید موخر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو کسی قسم کا اب کوئی خط نہ لکھیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی پی پی کے درمیان بلدیاتی نظام کو مثر بنانے کے لئے جو معاہدہ ہوا تھا اس پر بھی دونوں جماعتوں میں بیشتر امور پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اس لئے انتخابات کے مزید التوا کا اب کوئی جواز نہیں۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے لئے پہلے روز سے ہی تیار تھی لیکن جو صورتحال بارشوں اور دیگر وجوہات کے باعث پیدا ہوئی تھی اب وہ صورتحال اس سے یکسر مختلف ہے اس لئے 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہوجانے چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں