میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی حکومت لاڑکانہ کو ترقی دینے میں ناکام

پیپلز پارٹی حکومت لاڑکانہ کو ترقی دینے میں ناکام

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کو 12 سال بعد شہیدوں کا شہر لاڑکانہ یاد آ ہی گیا، بلاول بھٹو کے حلقہ لاڑکانہ کی ترقی کے لئے عملدرآمدکمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی ہر 3 ماہ بعد پیش رفت کی رپورٹ سیکریٹری بلدیات کو پیش کرے گی۔رپورٹ کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کوئی شکست نہ دے سکا اور عوام نے2007میں بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد تیسری بار بھی پی پی امیدواروں کو ہی ووٹ دیا لیکن جواب میں پیپلز پارٹی کی حکومت لاڑکانہ کو ترقی دینے میں ناکام ہوگئی۔لاڑکانہ میں صحت، تعلیم، ٹرا نسپورٹ، روڈ، پینے کے صاف پانی، سیوریج کا بدترین نظام ہے اور عوام مشکلات کا سامنا کررہا ہے ایسی صورتحال میں حکومت سندھ کولاڑکانہ میں ترقیاتی کام کروانے کی یاد آہی گئی، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے لاڑکانہ کی اربن اسٹریٹجی ڈولپمنٹ عملدرآمد کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی کے چیئرمین کمشنر لاڑکانہ ہونگے ، جبکہ میئر لاڑکانہ، محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ، پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کے چیف فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ، محکمہ بلدیات کے ریجنل ڈائریکٹر، چیف انجنیئر پبلک ہیلتھ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اینڈ ہائوسنگ کو میمبر کے طور پر شامل کیا گیا ہے، کمیٹی لاڑکانہ شہر کی ترقی کے لئے حکمت عملی کا جائزہ لے گی اور اس کو اپ ڈیٹ کرے گی، شہر کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی بھی کمیٹی کے سپرد ہوگی اور کمیٹی ہر 3 ماہ کے بعد ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کی رپورٹ سیکریٹری بلدیات کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ محکمہ ٹرانسپورٹ ، لینڈ یوٹلائیزیشن ، پینے کے صاف پانی اور صفائی کے لئے کسی اور اعلیٰ افسر کو کمیٹی میں شامل کرسکتی ہے ، جبکہ کمیٹی سال 2017 کی مردم شماری کو دیکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی منصوبابندی کرے گی۔واضح رہے کہ لاڑکانہ کے حلقہ این اے 200 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایم این اے منتخب ہوئے ہیں، جبکہ سال 2018 کے الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو کی بیٹی ندا کھڑو کو شکست دے کر کامیاب ہوئے ، نامزدگی کے کاغذات میں اثاثاجات ظاہر نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے معظم عباسی کو نااہل قرار دے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا، ضمنی انتخابات میں معظم عباسی نے بلاول کے سیکریٹری جمیل سومرو کو بھی شکست دی اور ایم پی اے منتحب ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں