میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری گینگ وار عزیر بلوچ اور زاہد لاڈلہ میں صلح ہو گئی

لیاری گینگ وار عزیر بلوچ اور زاہد لاڈلہ میں صلح ہو گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

لیاری گینگ وار عزیر بلوچ اور زاہد لاڈلہ گروپ جو ایک دوسرے کے جان و مال کے دشمن سمجھے جاتے تھے آج دونوں ایک ہی چھتری کے نیچے کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں ملک سماج دشمن لیاری گینگ وار کے زمہ داروں کی ایران میں بڑی بیٹھک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے اس بیٹھک میں غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی خواہش پر دونوں گینگ وار گروپ میں صلح ہو گئی ہے عزیر بلوچ اور زاہد لاڈلہ گروپ غیر ملکی ایجنسی کے کام کر رہے ہیں صلح کے بعد لیاری،سولجر بازار اور پرانی سبزی منڈی کے گروپ متحد ہو چکے ہیں لیاری میں ایک ساتھ بھتہ نیٹ آپریٹ کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے اتحاد کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیوں کے خوف سے بنایا گیا گینگ وار تمام کردار ایران کے شہر چاہ بہار سے نیٹ ورک آپریٹ کر رہے ہیں ایران میں ہونے والے جرگہ میں احمد علی مگسی ،فیصل پٹھان،جمیل چھانگا، سلیم چاکلیٹی، آغا ذکری، زاہد شوٹر، رضوان پینڈو، ایاز زہری، زاہد لاڈلہ گروپ کے شفیع پٹھان اور آغا شوکت بھی شرکت کی سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کر دی اجلاس میں مخالفین پر بم دھماکوں، گرنیڈ حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک کرداروں کا خون معاف کرنے پر اتفاق بھی اتفاق ہوا عزیر بلوچ گروپ اور زاہد لاڈلہ گروپ کے مقامی عہدداران لیاری سے آپریٹ کریں گے جبکہ ملا نثاراور عزیر بلوچ جیل میں ہیں تاہم ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر رہا ہونے والے کارندے گینگ وار کو منظم کرنے میں مصروف ہو چکے ہیں لیاری میں امن و امان کی صورتحال خرابی کے خدشات بڑھ گئے ہیں سیکیورٹی زرائع نے انکشاف کیا ہے بھتہ خوری کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے بھتے سے متاثر ہونے والوں میں تاجر برادری ،بلڈرز،جیولری مارکیٹ سمیت ٹرانسپورٹرز گینگ وار کے نشانے پر ہیں لْوٹ مار کے لیے لیاری کے علاقے ایک بار پھر تقسیم ہو گئے ہیں یہ دعویٰ سیکیورٹی ذرائع نے کیا ہے۔ گروہ کے سرغنہ نے پرانا گینگ وار بحال کر دیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وصی لاکھوں، استاد تاجو، زاہد لاڈلہ، جمیل چھانگا، زاہد شوٹر، رضوان پینڈو گینگ بھتہ وصولیوں میں مطلوب ہیں زرائع نے بتایا ہے کہ وصی لاکھو سے متعلق سنسنی خیز انکشافات موصول ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں