میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب ترمیمی آرڈیننس کو قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا ، شاہ محمود قریشی

نیب ترمیمی آرڈیننس کو قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا ، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کو قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔اسلام آباد میں شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں اصلاحات لانے کا مطالبہ بہت پرانا ہے اور ترامیم کیلئے عرصے سے کوششیں جاری تھیں، ن لیگ حکومت نے بھی نیب اصلاح کیلئے کمیٹی بنائی تھی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ایک پرپوزل سامنے رکھا ہے ، یہ آرڈیننس دونوں ایوانوں میں جاناہے اور مسودے کو قانونی سازی کے لئے پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا، دونوں ایوانوں کے ممبران بہتری کیلئے تجویز دینا چاہیں تو ضرور دیں، ہم کھلے دل سے اپوزیشن کی ٹھوس تجاویزقبول کرینگے ، اپوزیشن اچھی وٹھوس تجاویزضرور پیش کرے ۔نیب کے قانون میں ترامیم انتقامی کارروائی کے لیے کیے جانے کا تاثر درست نہیں، کوئی امتیازی سلوک برتنے کی خواہش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کی معیاد ہوتی ہے جس کے بعد قانون کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض مقدمات میں استغاثہ کے دلائل کمزور تھے ،ان نقائص کو دور کیا جا سکتا ہے ، نیب کو انتقامی کارروائی کے لئے استعمال کیے جانے کا تاثر درست نہیں، نیب اپنی کارروائی اور تفتیش میں مکمل آزاد ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں