میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ سرکار کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ذوالفقار مرزا،امیر بخش بھٹو پھر متحرک

سندھ سرکار کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ذوالفقار مرزا،امیر بخش بھٹو پھر متحرک

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) سندھ سرکار کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ذوالفقار مرزا اور امیر بخش بھٹو ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے لاڑکانہ عوامی اتحاد کی ناکامی کے بعد سندھ میں نیا اتحاد قائم کرنے پر مشاورت کا آغاز کر دیا گیا آئندہ چند روز میں ہم خیالوں جماعتوں کے رہنماؤں کی اہم بیٹھک متوقع۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزسابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی کراچی میں پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو سے ہونے والی ملاقات اہم تصور کی جا رہی ہے جس میں دونوں فریقین کے مابین سندھ کے سیاسی منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے دوران ملاقات دونوں رہنماؤں کی جانب سے سندھ حکومت کیخلاف سیاسی مورچے بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے آئندہ چند روز میں عرصہ دراز سے سندھ کی سیاست سے کنارہ کش رہنما ذوالفقار مرزا کی سربراہی میں پیپلز پارٹی مخالف نئے اتحاد کے وجود میں آنے کا امکان ہے جس میں مختلف قوم پرست جماعتوں کو شامل کیا جائے گا۔وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے سندھ کی یاترا سے قبل امیر بخش بھٹو اور لیاقت جتوئی کو اہم ٹاسک دیے گئے ہیں حالیہ دنوں دونوں رہنما ان کے احکامات کی روشنی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ میں نئے سیاسی اتحاد کے قائم ہونے کا اندیشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں