میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام

ایف آئی اے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:حافظ محمد قیصر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ہیومن ٹریفکنگ سیل کی غفلت کے نتیجے میں بیرون ممالک ملازمتوں کا جھانسہ دینے والے گروہ دوبارہ سے سرگرم ہوچکے ہیں ۔بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان نوجوانوں کی اکثریت بیرون ممالک جانے کی خواہشمند ہے ، جنہیں انسانی اسمگلنگ میں ملوث مختلف گروہ سمیت جعلسازی سے رقم ٹھگنے والے گروہ اپنا شکار بنا رہے ہیں ، ملک کے دیگر صوبوں اور شہروں کی طرح کراچی میں بھی جعلساز افراد کے مختلف گروہ دوبارہ سے سادہ لوح عوام بیرون ممالک بھجوانے جھانسہ دے رقم بٹور رہے ہیں ، انسانی اسمگلرز اور بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے ایک منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے ، روزنامہ جرات سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے تعلق رکھنے والے رضا تبسم نامی متاثرہ شخص نے بتایا کہ بیرون ملک کے ویزے اور نوکری کا جھانسہ دے جعلساز ساز گروہ نے ان سے بھاری معاوضہ وصول کیا ، رضا تبسم کا کہنا تھا کہ محمد شفیق نامی ایجنٹ نے سعودی عرب میں بمعہ ملازمت ویزا دلوانے کے نام پر لاکھوں روپے وصول کیے مگر اب تک ناتو ویزا لگا اور ناہی میرے اصل دستاویزات واپس کیے گئے ہیں ، اس حوالے سے جب ڈسٹرکٹ کورنگی کے تھانہ کورنگی نمبر 4 اور عوامی کالونی تھانے پہنچا تو پولیس نے رپورٹ درج کرنے انکار کردیا ، رضا تبسم نے افسران بالا اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سے اپیل کی ہے کہ مجھے میری رقم اور میری قیمتی دستاویزات واپس دلوائے جائیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں