میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید40افراد جاں بحق

کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید40افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک بھرمیں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مکورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید40افراد جاں بحق زید40مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8025تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2839نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد تین لاکھ 98ہزار24تک پہنچ گئی جبکہ ملک میں اب تک کوروناوائرس کے 3 لاکھ41ہزار423مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے پیر کے روز کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں2046کوروناوائرس مریضوں کی حالت تشوشناک ہے ۔ پاکستان میں کوروناووائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 85.8فیصد تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 1613مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ۔پاکستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعداد48576تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے ۔ کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6073 تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد15561،صوبہ پنجاب17599،صوبہ خیبر پختونخوا4022،صوبہ بلوچستان651،آزاد جموں وکشمیر1500جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد170تک پہنچ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک پنجاب میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ 19 ہزار 35 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 190، بلوچستان میں 17 ہزار 158، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 649، اسلام آباد میں 30 ہزار 123 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 855 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 8 ہزار 810 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 302 نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔این سی او سی کے مطابق اب تک پنجاب میں کوروناوائرس کے 2 ہزار 991 مریض انتقال کرچکے ہیں، سندھ میں 2 ہزار 924، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 368، اسلام آباد میں 314، بلوچستان میں 166، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 165 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ 51ہزار529مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں98445،خیبر پختونخوا میں41800،اسلام آباد میں23736،بلوچستان میں 16341،آزاد جموں وکشمیر میں 5190جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کوروناوائرس کے 4382مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔ حکومت پاکستان نے 16 بڑے شہروں میں 31جنوری2021 تک سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں اور پورے میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کر دیئے گئے ۔ملک بھر کے ہسپتالوں کو 2811 آکسیجن بیڈز فراہم کیے گئے ۔ ہسپتالوں میں 13ہزار آکسیجن سلنڈرز دیئے جاچکے ہیں۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں