سندھ میں ملیریا کیسز میں خوفناک اضافہ ،دس ماہ میں ڈھائی لاکھ کیس
شیئر کریں
سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے جنوری سے اکتوبر تک سندھ بھر میں ملیریا کے دو لاکھ انچاس ہزار ایک سو اکیاون کیسز سامنے آئے ہیں محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی سے ملیریا کے ایک ہزار نو سو چھیتر کیسز سامنے رپورٹ ہوئے ،سب سے زیادہ ضلع ملیر سے ملیریا کے ایک ہزار بیالیس کیسز ضلع کورنگی تین سو گیارہ،ضلع جنوبی سے ملیریا کے دو سو باسٹھ ضلع غربی ایک سو اٹھانوے ،ضلع شرقی ستاسی،ضلع وسطی سے ملیریا کے چھیتر کیس رپورٹ ہوئے جنوری سے اکتوبر تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے ایک لاکھ انیس ہزار دو سو تیرانوے کیسز رپورٹ ہوئے سکھر ڈویژن سے ملیریا کے سترہ ہزار سات سو ستہتر کیسز رپورٹ ہوئے لاڑکانہ ڈویژن سے ملیریا کے پچپن ہزار دو سو چورانوے کیسز سامنے آئے میرپورخاص ڈویژن سے ملیریا کے 33ہزار 953 کیسز سامنے آئے ،جبکہ شہید بینظیرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 20ہزار 858 کیسز رپورٹ ہوئے ۔