میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کینیڈا، گوردوارے کے باہر چسپاں پوسٹروں میں بھارتی سفارتکاروں کے قتل کا مطالبہ

کینیڈا، گوردوارے کے باہر چسپاں پوسٹروں میں بھارتی سفارتکاروں کے قتل کا مطالبہ

جرات ڈیسک
هفته, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کینیڈا کے علاقے سرے میں خالصتان تحریک کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے تین ماہ بعد بھی ایک گوردوارہ کے باہرپوسٹر چسپاں ہیں جن میں بھارتی سفارت کاروں کے قتل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال 18 جون کو نامعلوم افراد کی طرف سے 18 جون کوہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد یہ پوسٹر چسپاں کیے گئے تھے ۔ پوسٹر میں تین بھارتی سفارتکاروں کی تصاویر کے ساتھ ‘وانٹڈ ‘ لکھا گیا ہے۔ ہردیپ کی تصویر بھی پوسٹر میں موجود ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جس کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ بھارت نے کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا سروس کو معطل کر دیا ہے جبکہ کینیڈا نے بھارت میں اپنے سفارتی عملے کی تعداد کم کرنے کا بھی کہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں