میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم ،اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران سیٹ اپ کا اعلان ہوگا، مریم اور نگزیب

وزیراعظم ،اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران سیٹ اپ کا اعلان ہوگا، مریم اور نگزیب

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران سیٹ اپ کا اعلان کر دیا جائے گا، پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ اتحادی حکومت اور وزیراعظم کریں گے، نگران وزیراعظم کی مشاورت کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں، جو بھی نام ہوں گے وہ سامنے آ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق روات میں ریڈیو پاکستان کے 1000 کلو واٹ ڈیجیٹل ڈی آر ایم میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان انتہائی اہم سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے، ریڈیو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1000 کلو واٹ ڈیجیٹل ڈی آر ایم میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کا پہلی مرتبہ اجراء ہو رہا ہے، ریڈیو کے بیشتر ٹرانسمیٹرز اپنی طبعی مدت پوری کر چکے تھے، ریڈیو پاکستان کو ڈیجیٹل ا?ر ایم میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کی ضرورت تھی۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ وزیراعظم، وزیر خزانہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے تعاون پر مشکور ہوں، اینا لاگ اور شارٹ ویو ٹیکنالوجی کا دور ختم ہو چکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر ریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا رہا ہے، ریڈیو پاکستان کی ٹرانسمیشن اب 52 سے زائد ممالک میں ڈیجیٹل میڈیم ویو کے ذریعے پہنچ سکے گی، ریڈیو کے میڈیم ویو کے 20 ٹرانسمیٹرز میں سے 14 ٹرانسمیٹرز اپنی طبعی عمر پوری کر چکے ہیں، نئی ٹیکنالوجی کی تنصیب سے بجلی کے استعمال میں بھی بچت ہوگی، یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں