میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمرانی فتنے کو شناخت نہ کیا تو یہ قوم کو حادثے سے دوچار کر دے گا‘وزیر داخلہ

عمرانی فتنے کو شناخت نہ کیا تو یہ قوم کو حادثے سے دوچار کر دے گا‘وزیر داخلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فتنہ اور سازشی قرار دیتے ہوئے قوم سے اس فتنے کی سرکوبی کا مطالبہ کیا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے جن ممبران کے استعفے منظور کیے ہیں وہ کسی نہ کسی حیثیت میں خود پیش ہوئے، اگر دیگر مستعفی ممبران بھی پیش ہوں گے تو ان کے استعفے بھی منظور ہو جائیں گے۔تحریک انصاف کے ممبران کی نشستوں پر ضمنی الیکشن سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہاکہ بنیادی طور پر یہ سیٹیں پی ٹی آئی کی ہیں لیکن اگر ضمنی الیکشن ہوئے تو ہم پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔ملک میں عام انتخابات سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول الیکشن کمیشن آف پاکستان ساتھ بیٹھ کر بات چیت نہ کریں اور تمام صوبائی اسمبلیاں اور قومی اسمبلی میں ایک ہی وقت میں الیکشن نہ ہوں، الیکشن رولز اور حلقہ بندیوں کے مسائل حل نہ ہوں تو پھر ایسی صورت میں الیکشن کے متنازع ہونے کا خطرہ زیادہ ہے جو ملک و قوم کے لیے بہتر نہیں ہو گا۔چیئرمین تحریک انصاف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان نے جھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے پیش کیا، عمران خان کی کوشش ہے قوم کو تقسیم کرے اور نوجوانوں کو گمراہ کرے، اگر قوم نے اس کی شناخت نہیں کی تو یہ قوم کو حادثے سے دوچار کر دے گا، اس فتنے کی سرکوبی کی جانی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں