میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مبینہ ویڈیو اسکینڈل،ملزم ناصر جنجوعہ کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع

مبینہ ویڈیو اسکینڈل،ملزم ناصر جنجوعہ کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نے حتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو اسکینڈل کے ملزم ناصر جنجوعہ کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ناصر جنجوعہ کو بدھ تک گرفتار نہ کیا جائے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ ناصر جنجوعہ سپیشل جج سینٹرل کو ضمانت کی درخواست دے سکتے ہیں ۔منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ناصر جنجوعہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی۔ ناصر جنجوعہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ان کے مئوکل کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے ۔ تاہم ایف آئی اے حکام کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی استدعا کی مخالفت کی گئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کچھ دیر کے لئے محفوظ کیا جو بعد میں سناتے ہوئے عدالت نے ناصر جنجوعہ کی عبوری ضمانت میںبدھ تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ ناصر جنجوعہ کو گرفتار نہ کرے ۔جبکہ عدالت نے قرار دیا کہ ناصر جنجوعہ اسپیشل جج سینٹرل کو ضمانت کی درخواست دے سکتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں