یکم سے پانچ جولائی تک کراچی میں بارش،اربن فلڈنگ کاالرٹ جاری
شیئر کریں
آج سے مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونگی ، 2 جولائی کی رات یا 3 جولائی مون سون کا پہلا اسپیل بارش برسائے گا
سندھ کے دیگرشہروں میں کل سے بارش اورتیزہوائیں چلیں گی،سمندرمیں بھی طغیانی کاخدشہ ہے ، محکمہ موسمیات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک کے دیگر شہروں سمیت رواں ہفتے کراچی میں بھی مون سون کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایاکہ آج(جمعرات)سے مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونگی جبکہ 2 جولائی کی رات یا 3 جولائی سے کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل بارش برسائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کے پہلے اسپیل کے دوران بارشوں کا سلسلہ 5 جولائی تک جاری رہے گا جس دوران کراچی میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ہیں جبکہ 3 تا 5 جولائی سمندر میں طغیانی کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں تاہم ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔