میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا جو چاہے مجھ پرظلم کرو، ملک ریاض کا ردعمل

میں وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا جو چاہے مجھ پرظلم کرو، ملک ریاض کا ردعمل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفتر پر نیب کے چھاپے کے خلاف ملک ریاض کا ردعمل سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے مرکزی دفتر پر نیب کے چھاپے کے خلاف ملک ریاض نے ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا جو چاہے مجھ پرظلم کرو، کچھ بھی ہوجائے ظلم کے آگے نہیں جھکوں گا۔نیب نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف مختلف بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات شروع کردی، ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب بحریہ انکلیواسلام آباد کی زمین سے متعلق بھی تفتیش کر رہی ہے ، سی ڈی اے نے یہ زمین چڑیا گھر کیلئے مختص کی تھی۔گزشتہ روز نیب پنڈی کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفترپرچھاپہ مارا تھا، نیب کی ٹیم کئی گھنٹے بحریہ ٹاؤن کے کارپوریٹ آفس میں موجود رہی، ٹیم کے ساتھ پولیس اورایلیٹ فورس کی نفری بھی موجود تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں