مسجد نبوی کی توہین نامنظور،پیپلز پارٹی سندھ کا آج سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان
شیئر کریں
مسجد نبوی کی توہین نامنظور،پیپلز پارٹی سندھ نے آج( ہفتہ)سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ پی پی پی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 30 اپریل ہفتہ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پی ٹی آئی کی جانب سے مسجد نبوی کی توہین کے عمل کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ مقدس مقامات کی توھین کرنے والوں کے خلاف احتجاج میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کے ریاست مدینہ کی دعویدار پی ٹی آئی مدینہ میں کھڑے ہوکر مدینے کی بے حرمتی کر رہی ہے کیوں کے ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان یزید کی طرز پر عمل پیرا ہیں۔ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کے عمران خان اور اس کی ٹیم اقتدار جانے کے بعد ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے اس لئے پی ٹی آئی یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر انتشار اور فساد پہیلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کے عمران خان کا ایجنڈا اقتدار، جھوٹ، انتشار، فساد پہیلانا اور عوام کی بربادی کرنا ہے اس لئے یزید کے پیروکاروں کی سازشوں کو ناکام بنائینگے اور ایسی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے دوسروں کو چور کہنے والے عمران خان سب سے بڑے مکار ڈاکو ہیں۔ اب عمران خان کو اپنی چوریوں اور ڈاکے کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کے مسجد نبوی کی توھین آمیز واقعے پر ہر مسلمان افسردہ ہے۔ عمران خان اور ان کا یہودی ایجنڈا عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ عمران خان کو اب مذھب اور ریاست مدینہ کے دعوے کی آڑ میں اپنی یزیدی کرتوتوں کا قوم کو حساب دینا پڑے گا۔