میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عید الفطر کے لیے چھ سرکاری چھٹیوں کا اعلان

عید الفطر کے لیے چھ سرکاری چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 10سے 15مئی تک سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10سے 15مئی تک ہوں گی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے لیے گائیڈلائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8تا 16مئی’’گھر رہو محفوظ رہو‘‘کی حکمت عملی پرعمل درآمد کیا جائے گا۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصدعیدکے دوران ملکی سطح پر نقل و حمل کو محدودکرنا ہے۔این سی او سی کے مطابق یوم علی،شب قدر،اعتکاف اور جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈ لائنزپر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔این سی او سی کے مطابق چاند رات کو مہندی، جیولری اورکپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات،ان کے اردگرد موجود ہوٹل، پبلک پارکس اور شاپنگ مالز بھی8سے 16مئی تک بند رہیں گے۔عید کی چھٹیوں کے دوران بین الصوبائی،انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹراپنسپورٹ پر پابندی ہوگی جبکہ نجی گاڑیوں، رکشوں اور ٹیکسیوں کو 50فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔اسی طرح 7 مئی تک ملک بھرمیں اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔گائیڈلائنز کے مطابق عید کے دنوں میں کھانے پینے کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔این سی او سی کے مطابق ریستورانوں سے کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی، عید کی چھٹیوں میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں