سیلاب متاثرین کیلئے ساڑھے 10ارب کا فنڈ جاری
ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرہ مکانات کی تعمیر کے لیے رقم جاری کردی۔مالی سال دو ہزار چوبیس میں وفاقی حکومت نے 10؍ارب پچاس کروڑ روپے کی رقم جاری کی۔وزیر اعظم پروگرام کے تحت تیس ارب کی رقم مختص کی گئی ہے ۔سندھ وفاق کے 22میں 13منصوبوں کے لیے رواں مالی سال اس سے قبل کوئی رقم جاری نہیں ہوئی۔سندھ میں جاری منصوبوں کے لیے وفاق نے 78؍ارب سے زائد کی رقم مختص کی ہے اور وفاق نے ابھی تک تیرہ ارب پچانوے کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی ہے ۔