آٹھ بیویوںکاشوہرتھائی شخص سوشل میڈیا پرمقبول
ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جنوری ۲۰۲۲
شیئر کریں
ایک ہی گھرمیں 8 بیویوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارنے والا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق تھائی نوجوان اونگ ڈیم کا پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے۔اپنی آٹھ بیویوں سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے نوجوان کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی سے دوست کی شادی جبکہ دوسری سے بازارمیں ملا۔اونگ ڈیم کا کہنا تھا کہ تیسری بیوی سے اسپتال میں، چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیویوں سے ملاقات انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی۔ساتویں بیوی مندرمیں اور آٹھویں بیوی سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ 4 بیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گیا ہوا تھا۔اونگ نے مزید کہا کہ لوگ 8 بیویوں کی وجہ سے مجھے امیر سمجھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ میری ہربیوی اپنا خرچ خود اٹھاتی ہے۔اونگ کی 8 بیویوں نے اسے مہربان اورخیال رکھنے والا شخص قرار دیا۔