میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا ٹیلیفونک رابطہ، موجودہ صورتحال پرگفتگو

ایم کیو ایم ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا ٹیلیفونک رابطہ، موجودہ صورتحال پرگفتگو

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بشیر میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کے رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق سے بات چیت کی، ایم کیو ایم کے ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کل ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کریں گے، شہاز شریف سے سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے اب تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے، شہاز شریف سے ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کامیابی حاصل نہیں ہوئی، ن لیگ سندھ کے وہ حلقے مانگ رہی ہے جو ایم کیو ایم پاکستان کے روایتی حلقے ہیں، اگر شہباز شریف سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کریں گے تو ہم بھی تیار ہیں۔خیال رہے کہ 7 نومبر کو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین یہ طے پایا ہے کہ ان شااللہ ہم 8 فروری کے انتخابات میں مل کر حصہ لیں گے تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے لیے یہ بات حیران کن ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا جمعیت علمائے اسلام(ف)، جمعیت علمائے پاکستان (ن)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سمیت دیگر اتحادیوں کی حمایت کا مطالبہ کیا۔اس پیش رفت سے آگاہ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی میں 5 قومی اور 10 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر نظر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں