میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کے تمام شہروں میں گیس ناپید، شہری پریشان

ملک کے تمام شہروں میں گیس ناپید، شہری پریشان

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک کے تمام شہروں میں گیس ناپید ہو گئی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے، گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال بڑھ گیا ۔ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سمیت ملک بھر میں گیس ناپید ہو گئی ہے۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان، پشاور اور راولپنڈی میں بھی گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں گیس کی قلت سے گھریلو اور کمرشل صارفین اذیت سے دوچار ہیں اور گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس وقت حیدرآباد میں گیس نا ہونے کی وجہ سے ہوٹل مالکان مہنگی ایل پی جی کے سلنڈرز کا استعمال کر کے ہوٹل کا کاروبار چلا رہے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں ہمیشہ گیس کا عذاب رہتا ہے جس سے شدید پریشانی کا سامنا ہے گھر میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل سے ناشتہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ لاہور میں بھی گیس کی عدم فراہمی کے باعث خواتین کے لیے گھروں میں کھانا پکانا ناممکن ہو گیا اورعوام ہوٹل سے مہنگا کھانا خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ تاہم کوئٹہ کے شہری حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے مایوس ہو کر انگیٹھیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں