میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جھوٹے حلف ناموں کیخلاف قانون سازی، بھارتی سپریم کورٹ کی معذرت

جھوٹے حلف ناموں کیخلاف قانون سازی، بھارتی سپریم کورٹ کی معذرت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بھارتی سپریم کورٹ نے جھوٹے حلف نامے داخل کرانے والوں کے خلاف پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حکم دینے سے معذرت کرلی، لیکن ساتھ ہی یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ یہ عمل کرپشن کے دائرے میں آتا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے بینچ نے بی جے پی لیڈر اور ایڈووکیٹ ایشونی کمار کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا کہ انتخابات کے دوران جھوٹا حلف نامہ داخل کروانا کرپٹ ایکٹیوٹی ہے اور اس مسئلے کو سنجیدہ لینا چاہیے۔بھارتی سپریم کورٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کو یہ حکم نہیں دے سکتی کہ جھوٹا حلف نامہ داخل کرانے والے شخص کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے۔بی جے پی لیڈر نے جھوٹے حلف نامے داخل کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں