میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھر پارکرمیں فطری حسن کے شاہکار موروں کی نسل خطرے سے دوچار

تھر پارکرمیں فطری حسن کے شاہکار موروں کی نسل خطرے سے دوچار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

تھر کے صحرا میں فطری حسن کے شاہکار موروں کی نسل خطرے سے دوچار ہوگئی ،گزشتہ 6سال میں موروں کی تعداد میں 50فیصد تک کمی ہو گئی۔ تمام تر محرومیوں اور مایوسیوں کے باوجود فطری حسن کے شاہکار مور تھر کی حسین پہچان ہیں، صحرا کے یہ مور رنگ، نزاکت اور حسن و جمال کی مثال ہیں جن کے وجود پر صحرائی وادیاں نازاں دکھائی دیتی ہیں۔گزشتہ 7سال کے دوران تھر میں موروں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ۔سال 2011 میں کیے گئے محکمہ وائلڈ لائف کے سروے کے مطابق تھر کے 1300 دیہات میں موروں کی تعداد 1لاکھ 26ہزار تھی جو گزشتہ سال کے سروے میں بمشکل 50ہزار رہ گئی اور اس میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق ہر سال بیماری سے موروں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتیں بڑی وجہ ہے جس سے ان کی نسل خطرے سے دوچار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں